Sunday, May 12, 2024

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 52 مریض اسپتالوں میں پہنچ گئے

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 52 مریض اسپتالوں میں پہنچ گئے
November 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 52 مریض اسپتالوں میں پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں 23 اور راولپنڈی میں 29 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 نئے کیسز سامنے آئے۔ وفاقی دارلحکومت کے دیہی علاقوں میں ابتک 2 ہزار 4 سو 62 لوگ ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 8 سو 53 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں دینگی مچھر ابتک 19 افراد کی جان لے چکا ہے۔

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 29 نئے مریض الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3165 ہو گئی ہے۔ راولپنڈی میں 3094 افراد ڈینگی وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج 8 ڈینگی کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔