Saturday, May 11, 2024

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے 75 نئے کیسز، مجموعی تعداد 7 ہزار سے تجاوز

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے 75 نئے کیسز، مجموعی تعداد 7 ہزار سے تجاوز
November 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی کے وار نہ تھمے، ایک دن میں جڑواں شہروں میں 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے بڑھ گئی۔

ڈینگی مچھربے قابو، اسلام آباد اور راولپنڈی میں وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ بروقت سپرے ہوا نہ احتیاطی تدابیراختیار کی گئیں، جگہ جگہ گندگی اورکچرے کے ڈھیر ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے لگے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 31 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے 11 شہری علاقوں سے 20  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 102 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔ اب تک 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ روز 44 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 26 بینطیر اسپتال میں 10 ڈی ایچ کیو اسپتال میں 8 مریض لائے گئے۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 944 ہو گئی۔