Wednesday, May 8, 2024

جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز
October 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے 78 افراد متاثر ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1229 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے 78 افراد متاثر ہوئے۔ اب تک وائرس 5 زندگیاں نگل چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل 817 مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 32 کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد شہری علاقوں میں کیسزکی مجموعی تعداد 412  ہوگئی۔

ڈی ایچ او راولپنڈی کے مطابق ایک دن میں مزید 14 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے، مجموعی طور پر ڈینگی کیسز کی تعداد 800 تک پہنچ گئی۔ ڈی ایچ او راولپنڈی کے مطابق‎3 ‎ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں ہولی فیملی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں لوگ سب سے زیادہ ڈینگی کا شکار ہوئے۔ متاثرہ مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں رکھا جا رہا ہے۔