Saturday, May 18, 2024

ڈینگی مچھر کے وار، پنجاب میں 3 اور اسلام آباد میں ایک شہری جاں بحق

ڈینگی مچھر کے وار، پنجاب میں 3 اور اسلام آباد میں ایک شہری جاں بحق
November 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں پر ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، جڑواں شہروں میں ڈینگی بخار کے مزید 115 کیس سامنے آگئے، ایک شخص جان سے گیا۔

اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی مچھرنے ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 تک جا پہنچی۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 8 جبکہ اربن ایریاز سے 6 شہری ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 46 اور راولپنڈی میں 69 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جڑواں شہروں میں اب تک ڈینگی سے 3 ہزار چھ سو 43 افراد متاثر ہوئے ان میں 6 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ احتیاطی تدابیر تاحال نہیں اپناسکی۔ دوسری جانب شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی افزائش میں
اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔