Friday, April 19, 2024

جڑواں شہروں میں پانی کا بحران شدت اختیارکر گیا

جڑواں شہروں میں پانی کا بحران شدت اختیارکر گیا
June 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں  ،  ملک میں تیزی سے بڑھتا پانی کا بحران تشویش ناک ہے  جبکہ  جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ۔ پینے اور روزمرہ استعمال کیلئے صاف پانی کے لئے شہریوں کو دربدر بھٹکنا پڑ رہا ہے ۔ کریں بھی تو کیا ؟، پانی تو چاہئیے چاہے لمبی قطاروں میں لگنا پڑے یا مہنگے ٹینکر خریدنا پڑیں ۔ حکومت نے پانی کی کمی پوری کرنے کی کوئی پالیسی بنائی نہ ہی یہ مسئلہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہریوں کا ماننا ہے کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کیا جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے حکمران بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکتے تو جھوٹے دعوے بھی نہ کریں ۔ آئندہ اسے ووٹ دیں گے جو پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرائے  گا۔