Sunday, September 8, 2024

جڑواں شہروں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی رنگا رنگ فیشن میلہ سجا

جڑواں شہروں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی رنگا رنگ فیشن میلہ سجا
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) جڑواں شہروں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی رنگا رنگ فیشن میلہ سجا۔ ماڈلز نے دیسی بدیسی ملبوسات میں ریمپ پہ ایسے جلوے بکھیرے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ موسم نے لی انگڑائی تو بہار رُت فیشن پر بھی چھائی۔ اسلام آباد میں سجا ٹھنڈے موسم کے گرم مشرقی ملبوسات کا فیشن شو۔ حسین جلووں نے تو دھنک کا سماں باندھ دیا۔ دلفریب پہناوے، دلربا ادائیں اور حسیناؤں کا جھرمٹ بھی خوب تھا تو میل ماڈلز کی انٹری کے بھی کیا ہی کہنے تھے۔ ڈیزائنر کا کہنا ہے لوگوں کی پسند نا پسند کے ساتھ ساتھ  زور پکڑتے رحجانات کا بھی خوب خیال رکھا گیا ہے۔ بدلتی رت اور موسم کے مزاج کے ساتھ انسان کے پہناوے  بھی بدل جاتے ہیں۔