Friday, May 17, 2024

جڑواں شہروں میں مزید 171 افراد ڈینگی کا شکار، ہلاکتیں 13 ہوچکیں

جڑواں شہروں میں مزید 171 افراد ڈینگی کا شکار، ہلاکتیں 13 ہوچکیں
October 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی وائرس کے حملے مسلسل جاری ہیں، جڑواں شہروں میں مزید 171 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ 13 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ 6 مریض تشویشناک حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی کیسز روز بروز بڑھنے لگے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 102 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ دیہی علاقوں سے 57 جبکہ شہری علاقوں سے 45 نئے کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 597 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے اب تک 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 69 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 40 بینطیر اسپتال میں 18 ڈی ایچ کیو اسپتال میں 11 مریض لائے گئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 404 ہو چکی ہے۔ 6 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔