Tuesday, April 23, 2024

جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کا عمل شروع ‏

جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کا عمل شروع ‏
October 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) جڑواں شہروں میں مظاہرین کی آمد سے پہلے ہی راستوں کی بندش کا انتظام مکمل کر لیا گیا ،  راولپنڈی اور اسلام آباد کے  تمام داخلی راستوں کو سیل کر دیاگیا۔ ریڈ زون کو کنٹینرلگا کر مکمل  بند کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں آزادی مارچ کے شرکا کے پہنچنے سے پہلے ہی شہر کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینر لگا کر انہیں بند کر دیا گیا ہے ، ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے جبکہ شہر کی اکثر سڑکیں اور انٹرچینجز بھی کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے ہیں ، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے ، ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے شہر میں 700 کنٹینرز کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 20 ہزار اہلکار بھی دارالحکومت میں تعینات کیے گئےہیں جو ہر قسم کے حالات پر قابو پانے کے پُر عزم ہیں۔ دوسری جانب جلسہ گاہ کی تیاری جاری ہے ،  آزادی مارچ کے پہنچنے سے پہلے جلسہ گاہ کی تیاری مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔