Thursday, March 28, 2024

جڑواں شہروں میں بڑوں کے ساتھ بچوں کی کثیر تعداد ڈینگی کا شکار ہوگئی

جڑواں شہروں میں بڑوں کے ساتھ بچوں کی کثیر تعداد ڈینگی کا شکار ہوگئی
October 17, 2015
راولپنڈی(92نیوز)جڑواں شہروں میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد بھی ڈینگی کا شکار ہوگئی ہے،راولپنڈی کے اسپتالوں میں وارڈ بچوں سے بھر گئے ہیں ، بچوں اور ان کے والدین ڈینگی کے پھیلاو کا ذمہ دار سکول انتظامیہ کو قرار دیتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈینگی مچھر بڑوں کو تو اپنا شکار بنا رہا تھا، مگراب بچوں کی بڑی تعداد بھی ڈینگی میں مبتلا ہوگئی ہے، راولپنڈی کے اسپتالوں میں گزشتہ ایک ہفتے میں سینکڑوں بچے داخل کیے گئے، ہولی فیملی اور بے نظیر اسپتال کے وارڈز میں تو جگہ کم پڑ گئی ہے۔ اسپتالوں کے ڈینگی کاونٹر ہوں یا خصوصی وارڈ ہر جگہ بیمار بچوں کا رش نظر آتا ہےکہیں ڈینگی کے ٹیسٹ لیے جار ہے ہیں تو کہیں بچوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، بیماری نے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی پریشانی میں ڈال رکھا ہے۔ بچے اور ان کے والدین مشکل سے دوچار ہیں ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بروقت اگاہی مہم چلائی ہوتی تو آج پورا شہر اس مرض کی لپیٹ میں نہ آتا۔