Monday, May 13, 2024

جڑواں شہروں میں مزید 175 افراد ایک دن میں ڈینگی کا شکار

جڑواں شہروں میں مزید 175 افراد ایک دن میں ڈینگی کا شکار
November 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ جڑواں شہروں میں ایک دن کے دوران ڈینگی کے 175 نئے کیس رپورٹ ہو گئے۔

بروقت سپرے ہوا نہ احتیاطی تدابیراختیار کی گئیں۔ جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے لگے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک سپرے کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 98 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد کے  دیہی علاقوں سے71، شہری ایریاز سے 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 9 سو 33  افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 77 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 35، بینطیر اسپتال میں 23، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 19 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 787 ہو گئی۔ ڈینگی کے 8 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔