Monday, September 16, 2024

جڑواں شہر بارش سے بھیگ گئے‘ ملک کے دیگر علاقوں میں آج بارش کا امکان

جڑواں شہر بارش سے بھیگ گئے‘ ملک کے دیگر علاقوں میں آج بارش کا امکان
July 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ میانوالی اور گردو نواح میں تیز ہواوں کےساتھ موسلادھار بارش نے موسم سہانا بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرمی اور حبس کا زور کچھ زیادہ نہیں چلتا۔ جب بھی گرمی بڑھنے لگتی ہے تو ابر رحمت ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ایسے برستا ہے کہ موسم یکدم تبدیل ہو جاتا ہے۔ رات گئے اسلام آبادشہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم سہانا بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا‘ ژوب، قلات، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔