Thursday, April 25, 2024

  جڑانوالا :طلال چودھری کے قافلے پر مخالفین کا پتھراو ،کار کے شیشے ٹوٹ گئے

   جڑانوالا :طلال چودھری کے قافلے پر مخالفین کا پتھراو ،کار کے شیشے ٹوٹ گئے
October 28, 2015
جڑانوالا(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی  طلال چودھری کے قافلے پر مخالفوں نے  پتھراؤ کر دیا جس سے کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس پتھراو میں لیگی رہنما کو معمولی خراشیں آئیں، پولیس کا مشتعل افراد پر لاٹھی چارج اور ایک گرفتاری بھی ڈال دی ۔ تفصیلات کےمطابق جڑانوالہ میں نون لیگ کے رہنما طلال چودھری کے قافلے پر سیاسی مخالفوں کا پتھراؤ، کار کے شیشے ٹوٹ گئے، لیگی رہنما کو معمولی خراشیں آئیں۔ پولیس کا مشتعل افراد پر لاٹھی چارج جبکہ ایک شخص کو حراست میں لے لیاگیا۔