Tuesday, April 30, 2024

جڑانوالا : جائیداد کے تنازع پر بہن بھائی قتل

جڑانوالا : جائیداد کے تنازع پر بہن بھائی قتل
December 17, 2015
  جڑانوالا(92نیوز)جڑانوالہ میں جائیداد کے  تنازع پر  بھتیجوں نے فائرنگ کر کے چچا اور پھوپھی کو  قتل کر دیا  اور  فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ ستیانہ  کے علاقے امرایا میں جائیداد کے  معاملے پر  فقیر حیات،صدی احمد اور  اسد لیاقت کا  چچا سنتا خاں اور پھوپھی حلیمہ بی بی سے جھگڑا  چل رہا تھا گزشتہ  رات ملزموں نے  طیش میں آ کر فائرنگ کردی جس  سے سنتا خان  اور حلیمہ  بی بی  ہلاک  ہو  گئے۔ پولیس نے  لاشیں پوسٹ  مارٹم کے لئے   تحصیل  ہیڈ کوارٹر  ہسپتال بھجوا دیں اور ملزموں کی گرفتاری  کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔