Friday, April 26, 2024

جڑانوالا : جائیداد تنازع پر چچازاد بھائی نے پانچ سالہ معصوم صفیہ کو نہر میں پھینک دیا

جڑانوالا : جائیداد تنازع پر چچازاد بھائی نے پانچ سالہ معصوم صفیہ کو نہر میں پھینک دیا
September 23, 2016
جڑانوالا(92نیوز) جڑانوالہ تھانہ صدر کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی نے 5 سالہ صفیہ کو نہر میں پھینک دیا، بچی کی لاش تھانہ ترکھانی کے علاقے سے برآمد ہوگئی ہے جبکہ بچی کے قتل کا مقدمہ تین تھانوں کے درمیان لٹک کر رہ گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  جڑانوالہ میں جائیداد کے تنازعہ پر نہر میں پھینکی گئی بچی کی لاش برآمد ہوگئی ہے بچی کی لاش ریسکیو آپریشن کے دوران تھانہ ترکھانی کی حدود سےملی ہے ۔ پولیس کے مطابق چچا زاد بھائی 15 سالہ ابوبکر  نے 5 سالہ  بچی  کو نہر میں پھینکا تھا جبکہ بچی کے اغوا کا پرچہ تھانہ سٹی جڑانوالا میں درج ہے۔