Friday, April 19, 2024

جوہری ڈیل کے لئے یورپی کی حمایت ناکافی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

جوہری ڈیل کے لئے یورپی کی حمایت ناکافی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
May 21, 2018
تہران (92 نیوز) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین6 ہونے والے ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کے لئے یورپی یونین کی حمایت ناکافی ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے توانائی کے شعبے کے سربراہ میگوئل اریاس کانتے کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ ایرانی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے کے لئے یورپی یونین کی حمایت ناکافی دکھائی دیتی ہے۔ ایرانی حکام کے ساتھ دو روزہ ملاقاتوں کے بعد یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار میگوئل اریاس کانتے نے مغربی صحافیوں کو بتایا کہ یونین اس ڈیل کو پورا تحفظ دینے پر کاربند رہے گی اور کسی نئے سمجھوتے پر مذاکرات شروع نہیں کئے جائیں گے۔