Wednesday, May 1, 2024

جوہری معاہدے سے دستبرداری پر امریکا کو تاریخی پچھتاوا ہو گا ، ایرانی صدر

جوہری معاہدے سے دستبرداری پر امریکا کو تاریخی پچھتاوا ہو گا ، ایرانی صدر
May 7, 2018
تہران (92 نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکی صدرٹرمپ کے جوہری معاہدے کے خاتمے کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے نمٹنے کیلئے منصوبہ تیار کر چکا ہے اور اگر امریکا نے ایسا کوئی فیصلہ کیا تو اسے پچھتاوا ہو گا۔ ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا ایران نے جوہری ڈیل سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کی مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے اور اگر امریکا معاہدے سےنکلا تو اسے تاریخی پچھتاوا ہو گا۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوویل میکخواں نے کہا کہ ٹرمپ کی جوہری ڈیل سے علیحدگی کسی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا معاہدے سے امریکی دستبرداری سے بڑے پیمانے پر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ فرانس کےعلاوہ برطانیہ اور جرمنی بھی امریکی صدر کو قائل کر رہے ہیں کہ وہ معاہدے کو ختم نہ کریں کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے کے لیے یہ معاہدہ بہت اہم ہے۔