Monday, May 13, 2024

جوہری معاہدے سے دستبردار ایران کا تیسرا قدم اٹھانے کا اعلان ‏

جوہری معاہدے سے دستبردار ایران کا تیسرا قدم اٹھانے کا اعلان ‏
September 5, 2019
تہران ( 92 نیوز) ایران کے صدرسیدحسن روحانی نے 2015 کے جوہری معاہدہ کے تحت یورینیم کے افزودگی کی حد سے دستبرداری کااعلان کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدرحسن روحانی نے  سرکاری ٹی وی پرقوم سے خطاب میں کہا کہ وہ جوہری معاہدےسےدستبرداری کےتحت تیسرے اقدام کااعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے جوہری توانائی  کےادارہ کو ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں فوری  کام شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ۔ حسن روحانی نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کے مفادات کے دفاع کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے ۔ امریکا کے جوہری معاہدہ سے نکلنے کے بعدایران نے بھی جولائی میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 300 کلوسےکم رکھنے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔