Saturday, May 11, 2024

جوہر ٹاؤن میں ن لیگ کا سوشل میڈیا کنونشن ، کورونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں

جوہر ٹاؤن میں ن لیگ کا سوشل میڈیا کنونشن ، کورونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دیں
December 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز)ایک طرف کورونا وائرس کے شدید وار جاری ہیں ، دوسری جانب نون لیگ کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے ۔ن لیگ کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں سوشل میڈیا کنونشن کیا گیا جس میں کورونا ایس او پیز نظرانداز کئے گئے ۔

مریم نواز کی موجودگی میں افضل کھوکھر نے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا، غلطی کا احساس ہونے پر معذرت کرتے رہے، حلقہ این اے 129 لاہور میں ورکرز کنونشن بھی کیا گیا، شاہد خاقان، ایاز صادق، روحیل اصغر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔