Saturday, May 11, 2024

جوہانسبرگ میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری

جوہانسبرگ میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری
September 11, 2019
جوہانسبرگ ( 92 نیوز) جنوبی افریقا کے  کاروباری مرکز اور سب سے معروف شہر جوہانسبرگ  میں ایک ہفتے سے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،جن میں ایک شخص ہلاک اور پانچ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔ خبر ایجنسی کے مطابق  مقامی باشندوں پر مشتمل بلوائیوں نے جوہانسبرگ اور گردونواح میں تارکین وطن کی دکانوں اور کاروباری مراکزکو نشانہ بنایا۔کئی دکانوں اور کاروباری مراکز کو آگ لگادی گئی ۔ مظاہروں کے دوران مسلمانوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سیاہ فام تارکین وطن فوری شہر چھوڑ کر چلے جائیں ۔ دوسری جانب نائیجیریا نے اپنے شہریوں پر حملوں کے بعد انہیں جنوبی افریقاچھوڑنے کا حکم دےدیا ہے۔