Thursday, April 25, 2024

جوہانسبرگ لائن پارک میں شیر نے امریکی خاتون سیاح کی جان لے لی، حادثہ گاڑی کی کھڑکی کھلی ہونے پر پیش آیا، ڈرائیور شدید زخمی

جوہانسبرگ لائن پارک میں شیر نے امریکی خاتون سیاح کی جان لے لی، حادثہ گاڑی کی کھڑکی کھلی ہونے پر پیش آیا، ڈرائیور شدید زخمی
June 2, 2015
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے لائن پارک میں شیر نے گاڑی پر حملہ کر کے امریکی خاتون سیاح کو شدید زخمی کر کے مار ڈالا۔ جوہانسبرگ میں لائن پارک میں امریکی خاتون سیاح شیروں کی تصاویر بنا رہی تھی اسی دوران شیر نے گاڑی کی کھڑکی کھلی دیکھ کر حملہ کر دیا جس سے بائیس سالہ خاتون سیاح اور اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ پارک انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر شیر کو بھگا دیا تاہم زخمی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔ پارک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز اسکاٹ سمپسن کے مطابق زخمی ڈرائیورکو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے پارک انتظامیہ کی ہدایات کے باوجود گاڑی کی کھڑکیاں بند نہ کیں۔