Thursday, April 25, 2024

جوکچھ ہوا، بہو کے کہنے پر ہوا، گلناز بی بی

جوکچھ ہوا، بہو کے کہنے پر ہوا، گلناز بی بی
July 22, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) ماں آخر ماں ہی ہوتی ہے، راولپنڈی میں بیٹے اور بہو کی جانب سے تشدد کے بعدبھی گلناز بی بی بیٹے کوزیادہ قصور وارٹھہرانے سے گریزاں۔ کہا، جو کچھ ہوا ہے بہو کے کہنے پر ہوا ، بہو پر بیٹے کو نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی لگا دیا۔

گلناز بی بی نے بتایا کہ گھریلو معاملات پر بیٹے ارسلان نے مجھے مارا ،  باہر پھینک دیا ، ہاتھا پائی کی ،   لیکن ارسلان نے سب کچھ اپنی بیوی بسمہ کی ایما پر کیا۔

گلناز بی بی نے بہو پر بیٹے کو نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کردیا ۔ گلناز بی بی نے انکشاف کیا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں اس سے قبل ہی تین مرتبہ ان پر حملہ کیا جاچکا ہے۔

پولیس نے ایف آئی ار تو درج کرلی لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔