Friday, April 19, 2024

جوکووچ کو شکست‘ اینڈی مرے نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا ٹائٹل سر پر سجا لیا

جوکووچ کو شکست‘ اینڈی مرے نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا ٹائٹل سر پر سجا لیا
November 21, 2016

لندن (ویب ڈیسک) اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست‘ اینڈی مرے عالمی نمبر ایک برقرار۔ اینڈی مرے نے پہلی بار اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کا انتہائی بے چینی سے انتظار تھا۔ فائنل میچ میں اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔

اس کے ساتھ ہی نوواک جوکووچ کا ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا لگاتار چھ بار اے ٹی پی ورلڈ ٹور ٹائٹل جیتنے کا سفر بھی ختم ہو گیا۔ وہ اس سے قبل لگاتار چار بار یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔ پہلی بار ورلڈ ٹور فائنل کا ٹائٹل جیت کر اینڈی مرے پہلے برطانوی اور مجموعی طور پر 17ویں کھلاڑی بن گئے جن کے سر پر سال کے آخر میں عالمی نمبر ایک کا تاج سجا ہے۔