Saturday, April 20, 2024

جوکووچ نے فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا

جوکووچ نے فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا
October 4, 2020
پیرس (92 نیوز) سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا، سربیئن ٹینس اسٹار نے کولمبیا کے ڈینیل کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ خواتین کیٹگری میں چیک ریپبلکن کی پیٹرا کیوٹوا نے بھی چوتھے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا۔ فرنچ اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نواک جوکووچ کی پیش قدمی جاری ہے، سربیئن ٹینس اسٹار نے ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نواک جوکووچ کا مقابلہ  تیسرے راؤنڈ میں کولمبیا کے ڈینیئل گالان سے ہوا، سربیئن ٹینس اسٹار نے حریف کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا اور اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں یونان کے اسٹیفنوس اور سلوینیا کے الجاز بیڈین مد مقابل ہوئے، یونانی ٹینس پلیئر نے پہلے دو سیٹس میں کامیابی سمیٹ کر میچ میں پوزیشن مستحکم بنا لی۔ تیسرے سیٹ میں کولمبیئن حریف انجری کے باعث کھیل مکمل نہ کرسکے اور اسٹیفنوس کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ خواتین کیٹگری میں چیک ریپبلکن کی پیٹرا کیوٹوا نے کینڈا کی فرنانڈیز کو شکست دے کر اگلے مرحلے  کے لیے کوالیفائی کر لیا۔