Saturday, April 20, 2024

جوکووچ نے اینڈی مرے کو ہرا کر قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جوکووچ نے اینڈی مرے کو ہرا کر قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
January 8, 2017

دوہا (ویب ڈیسک) نواک جوکووچ نے دو ہزار سترہ کا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ دوہا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سرب اسٹار نے سخت مقابلے کے بعد عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو چھے تین، پانچ سات اور چھے چار سے شکست دی جس کے ساتھ ہی اینڈی مرے کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ بھی دم توڑ گیا۔

مرے اس سے پہلے اٹھائیس مقابلوں میں ناقابل شکست رہے تھے۔ جوکووچ نے فتح کو نئے سال کا خوبصورت آغاز قرار دیا ہے۔