Friday, April 19, 2024

جوڈیشل کمیشن کے بعد تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آنا چاہیے :اسحاق ڈار

جوڈیشل کمیشن کے بعد تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپس آنا چاہیے :اسحاق ڈار
April 4, 2015
اسلا آباد(ویب ڈٰیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت نے جو ڈیشل کمیشن کا آرڈیننس جاری کردیااب تحریک انصاف کواسمبلیوں میں واپس آجانا چاہیے. ایف بی آراسلام آباد میں ٹیکس ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بن گیا۔ اب اس کے بارے میں بیان بازی نہیں ہونی چاہیے۔ اسحاق ڈار نے واضح کیاکہ جوڈیشل کمیشن پرباتیں کرنے کےعلاوہ بھی بہت سے ایشوزہیں، ان کے بارے میں  گفتگوہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیرِخزانہ نےپی ٹی ائی کو اسمبلیوں میں واپسی کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں مخلص ہے، اوراس پرکسی صورت اثرانداز نہیں ہوگی۔