Friday, May 17, 2024

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد کل تحریک اںصاف قومی اسمبلی میں اپنے موقف کا بھر پور دفاع کریگی

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد کل تحریک اںصاف قومی اسمبلی میں اپنے موقف کا بھر پور دفاع کریگی
July 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد تحریک انصاف  قومی اسمبلی میں اپنے موقف کا بھر پور دفاع کرے گی ،ساتھ ہی تنخواہوں کی واپسی کے معامے  پر  طریقہ کار طے کیا  جائیگا ۔ تفصیلات کےمطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد  تحریک انصاف بھرپور دفاعی پوزیشن پر آگئی ہے ،،تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں حکومت اور دیگر جماعتوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے  اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  بھی پارلیمنٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں تنخواہوں کی واپسی اور دیگر امور پر لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی ۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے نے تحریک انصاف کی سیاست کا رخ بھی موڑ دیا ہے قائدین کا کہنا ہے کہ عوام کے اصل مسائل حل کریں گے۔ تحریک انصاف  جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ  میں اپنا کردار بڑھانےکے ساتھ ساتھ  عوام میں دوبارہ جانے کے لئے بھی پر تول رہی ہے۔