Saturday, April 20, 2024

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی نااہلی پر بھی تنقید کی گئی

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی نااہلی پر بھی تنقید کی گئی
July 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں 2013 کے انتخابات میں بے قاعدگیوں کا  ذکر کیا گیا ہےرپورٹ کے مطابق الیکشن 2013 کسی بھی طور پر مثالی الیکشن نہیں تھے الیکشن کمیشن تجربے کے باوجود بہترمنصوبہ بندی  نہیں کر سکا۔ واضح احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن کے حکام نے مربوط رابطہ نہ رکھا۔ صوبائی اور مرکزی عملے میں بہتر کوآرڈینیشن نہیں تھی خاص طور پر اضافی بیلٹ پیپرز کا معاملہ درست طور پر حل نہیں کیا گیا،ملک بھر میں اضافی بیلٹ پیپرز کی تقسیم کیلئے یکساں قانون نہیں تھا، خاص طور پر پنجاب میں آر اوز نے خود ہی فیصلہ کیا کہ کتنے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں ان کے پاس الیکشن کمیشن کا کوئی واضح حکم موجود ہی نہیں تھا  صرف چار پرنٹنگ پریسوں سے بیلٹ پیپرز چھپوانے سے بھی مسائل پیدا ہوئےجبکہ بیلٹ پیپرز اور اضافی بیلٹ پیپرز کی دور دراز علاقوں میں ترسیل سے بھی مشکلات پیدا ہوئیں کئی علاقوں میں پولنگ کا سامان  چند گھنٹے پہلے پہنچا جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں میں خدشات پیدا ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے عملے کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے آروز اور پریذائیڈنگ افسر اپنا کام صحیح طور پر انجام نہیں دے سکے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کو محفوظ رکھنے میں بھی غفلت کا مظاہرہ کیا مسائل کے حل کیلئے الیکشن کمیشن کو اپنے عملہ رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان کی تربیت کر سکے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں کوئی بھرپور اور موثر کردار ادا نہیں کرتا اور تمام معاملات صوبائی آفسروں پر چھوڑ دیئے جاتے ہیں جس کہ وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔