Thursday, April 18, 2024

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں اللہ نے انہیں سرخرو کر دیا ہے : میاں نواز شریف کا قوم سے خطاب

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں اللہ نے انہیں سرخرو کر دیا ہے : میاں نواز شریف کا قوم سے خطاب
July 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم  نوازشریف کا کہنا ہے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ  میں اللہ  تعالی نے  انہیں سرخرو کیا ،دوہزار تیرہ کے انتخابات  میں کسی  بھی سطح پر دھاندلی کا ثابت نہ ہونا عوام کے مینڈیٹ کی  توثیق ہے،اب بےمقصد تماشوں اور جذباتی اپیلوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق  جوڈیشل  کمیشن کی رپورٹ   آنے  پر   وزیراعظم نوازشریف نے قوم   سے خطاب  کرتے  ہوئے  کہا کہ  انتخابی  دھاندلی  کے الزامات  پر منتخب  حکومت خود کو کٹہرے میں  لے  آئی، الزامات  لگانے والوں کو  ثبوت اور شواہد  پیش کرنے کا پورا پورا موقع دیا  گیا  لیکن وہ کسی   سطح پر  بھی  دھاندلی  کے الزامات  ثابت  نہ  کر سکے۔ وزیراعظم کا کہنا  تھا کہ اللہ  تعالی نے انہیں سرخرو کیا کمیشن کی رپورٹ   نے  انتخابات  دو ہزار تیرہ کو  مجموعی   طور پر منصفانہ اور قانون کے مطابق  قراردیا۔ انہوں نے مزید  کہا کہ جوڈیشل  کمیشن  نے  تین مہینے کی  تحقیقات کے  بعد   ان کے موقف اور عوام کے  مینڈیٹ کے درست ہونے   کی  توثیق کردی۔ وزیراعظم  نے جوڈیشل کمیشن کی  رپورٹ کو سنگ میل  قراردیتے  ہوئے کہا کہ ملک میں اب  ترقی اور خوشحالی  کا سفر  شروع ہوگا  جبکہ الزامات  اور بہتان  تراشی کے  سلسلے کو  ہمیشہ ہمیشہ کے لئے  بند ہونا  چاہئے۔