Friday, May 3, 2024

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا  کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے  : عمران خان

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا  کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے  : عمران خان
August 3, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نا اہل اور کرپٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے  کہا کہ دھرنے کے ذریعے جنگ لڑ کر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنوایا،الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے  ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نا اہل اور کرپٹ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کسان پورا سال محنت کرکے فصل تیار کرتا ہے لیکن کٹائی کے وقت سیلاب سے فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں،انہوں نے شریف برادران پر تنقید کے تیر چلائے اور کہا کہ چھٹی بار پنجاب پر بادشاہت کرنے والوں کو لاہور کے علاوہ کسی علاقے کی فکر نہیں ہے پنجاب حکومت نے ایک سو پچاس ارب روپے سے دو میٹر منصوبے تو بنائے لیکن کسانوں کےلئے بند نہیں بنائے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی اور حفاظتی بند تعمیر کرائے جائیں تو کسان کو معاشی نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کےلئے ہیلی کاپٹر پر پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے مسائل سنے اور ان کی مدد کےلئے یقین دہانی کرائی۔