Monday, May 6, 2024

جوڈیشل کمیشن کو نوے فیصد حلقوں کے فارم 15 موصول

جوڈیشل کمیشن کو نوے فیصد حلقوں کے فارم 15 موصول
June 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن کو قومی اور صوبائی  اسمبلیوں کے   نوے فیصد حلقوں کے فارم پندرہ  سے متعلق رپورٹ موصول ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے  دو سو  بہتر  حلقوں میں سے دو سو انچاس   حلقوں کے فارم  پندرہ  انکوائری کمیشن کو موصول ہو چکے ہیں،جبکہ سندھ اسمبلی کے  ایک سو آٹھ  ،خیبر پختونخوا کے  پچانوے   اور بلوچستان اسمبلی کے اکاون  میں سے  اڑتیس  حلقوں کے فارم پندرہ سے متعلق رپورٹ بھی کمیشن کو بھجوائی  گئی ہے،۔ نواز شریف ، عمران خان،فہمیدہ مرزا اور خواجہ سعد رفیق سمیت اہم شخصیات کے حلقوں سے مجموعی طور پر سینکڑوں  کی تعداد میں فارم  پندرہ  غائب ہیں ،سب سے زیادہ فارم سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے انتخابی حلقے این اے  دوسو  پچیس   سے غائب ہیں، جہاں کل  دو سو بانوے   پولنگ اسٹیشنز میں سے  دو سو انیس   کے فارم  پندرہ  نہیں مل سکے ہیں۔