Friday, April 19, 2024

جوڈیشل کمیشن کا قیام عوام کی بڑی کامیابی ہے:عمران خان

جوڈیشل کمیشن کا قیام عوام کی بڑی کامیابی ہے:عمران خان
March 21, 2015
بنوں(نائنٹی ٹو نیوز)تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق عوام کی بڑی کامیابی ہے۔ دھرنے میں شریک ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں انیس سو ستر کے الیکشن کے سوا تمام انتخابات میں دھاندلی ہوتی رہی۔ بنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو تمام ثبوت دیئے  جائیں گے ، چاہتے ہیں جمہوریت آگے بڑھے۔ عمران خان نے کہا کہ اے پی سی میں ایم کیو ایم بھی شریک تھی اسی میں فیصلہ ہوا تھا کہ  کسی مسلح گروپس کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک میں جو مرضی بندوقیں پکڑ کر کارروائی شروع کر دے یہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت میں بیٹھے ہیں ان کو چاہیے تھا کہ مسلح گروپس کے خلاف پہلے ایکشن لیتے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بنوں میں ایک اسکول بند پڑا تھا اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزرا سے کہا کہ وہ عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے فون لازمی سنا کریں۔