Thursday, March 28, 2024

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے : نوا زشریف

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے : نوا زشریف
July 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے اپنی تقریرمیں دھرنوں کا ذکرکیا لیکن عمران خان کا نام تک نہ لیا، کہنے لگے کہ ہمارے پاس بے مقصدتماشوں کے لئے کوئی وقت نہیں، ترقی اورخوشحالی کے سفرکا آغازہوگیا، نویدسنائی کہ آج کا پاکستان دوسال پہلے والے پاکستان سے بہترہے، تین سال بعد آج سے بہترہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نےقوم سے خطاب میں جہاں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو جمہوریت کی جیت قراردیا، وہیں کہا کہ بے مقصد تماشوں کے لئے کوئی وقت نہیں۔ ماضی میں جس نے الزام لگایا، اسےفراموش کرتے ہیں، انہوں نے نوید سنائی کہ تین سال بعد کا پاکستان آج کے پاکستان سے بہت بہترہوگا۔۔۔ وزیراعظم نےاپنے خطاب میں عمران خان کا نام تک نہ لیا، لیکن دھرنوں کی سیاست کوآڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ حکومت نے اشتعال انگیزی کے باوجود صبرکیا۔ انہوں نےکمیشن کے فیصلے کوجمہوریت کے لئے سنگِ میل قراردیا اور تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابی اصلاحات اوردیگرقومی مسائل حل کرنے کیلئے مشاورت کی دعوت بھی دے دی۔