Friday, May 3, 2024

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تاریخ ساز ہے  : عمران خان

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تاریخ ساز ہے  : عمران خان
July 30, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ پارلیمنٹ میں بیٹھی جماعتیں کون ہوتی ہیں ہمیں ایوان سے نکالنےوالی، یہ اپنافیصلہ کرلیں ،ہمیں کسی کی مددکی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نےلاہورمیں مصروف دن گزارنےکےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ جوڈیشل کمیشن نے تاریخ سازفیصلہ دیدیاہے جس سے واضح ہوگیاکہ دوہزارتیرہ کےانتخابات میں کیاکچھ کیاگیا۔ اپنےحامیوں سےکہتاہوں کہ جوڈیشل کمیشن کےفیصلےپرافسوس کرناچھوڑیں،اب اس معاملےکوآگےبڑھاناہےاورچاہتےہیں کہ جن لوگوں کےخلاف تحقیقات سامنےآئی ہیں ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔ عمران خان نے مطالبہ کیاکہ حکومت دھرنوں کےحوالےسےتحقیقاتی کمیشن تشکیل دےتاکہ یہ بات واضح ہوسکےکہ دھرنےکےشرکاعوام تھے یاکوئی اور فوج کوخواہ  مخواہ بدنام نہ کیاجائے۔ عمران خان نےکالم نویسوں ،تاجررہنماؤں اورپی ٹی آئی کےضلعی آرگنائزرزکےاجلاس کی صدارت بھی کی ۔