Saturday, May 18, 2024

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا:حمزہ شہبازشریف

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا:حمزہ شہبازشریف
May 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا،عمران خان ہردفعہ عوام کو نئی نوید سناتے ہیں لیکن ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کےرہنما حمزہ شہبازنے مسلم لیگ ن کےسابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات اوران کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،انشاء اللہ 2017ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے پاکستان کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ پاکستان مسلم لیک (ن) انجم عقیل خان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، ان کا کہنا تھا کہ  انجم عقیل خان سے کہوں گا کہ وہ زیادہ وقت اپنی صحت کو دیں، میٹرو پراجیکٹ مکمل ہونے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ ایک سوال پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر دن ایک نئی نوید سناتے ہیں کبھی عمران خان گورنمنٹ کے جانے کا کہتے ہیں کہ کبھی عمران خان ایمپائرز کی انگلی اُٹھنے کی نوید سنا دیتے ہیں۔ عمران خان تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن پہلے تبدیلی خیبر پختونخوا میں لائیں۔ دھرنے کی سیاست ختم ہوئی اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 125 کےفیصلے میں خواجہ سعد رفیق کوقصوروارنہیں ٹھہرایا گیا۔