Saturday, April 20, 2024

جوڈیشل کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو دلائل کمیشن کے سوالات کے تحت تیار کرنے کا حکم

جوڈیشل کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو دلائل کمیشن کے سوالات کے تحت تیار کرنے کا حکم
June 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کا ان چیمبر اجلاس ، تمام فریق سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے دلائل کمیشن کے سوال نامے کے تحت تیار کرنے کا حکم دے دیا، کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ صرف انھی دلائل کی پذیرائی کی جائے گی،جو سوالنامے اور کمیشن کے ٹرمز اینڈ ریفرنس کے مطابق ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ان چیمبر اجلاس کے بعد جاری کئے جانے والے ہدایت نامے  میں کہا گیا ہے کہ تمام فریق سیاسی جماعتوں نے شہادتیں مکمل کر لی ہیں، اب اگر وہ تحریری معروضات پیش کرنا چاہتی ہے تو چوبیس جون تک پیش کر سکتی ہیں،مگر یہ معروضات کمیشن کے سوالنامے ، اور کمیشن کے ٹرمز اینڈ ریفرنس کے عین مطابق ہونی چاہئیں ۔ کمیشن نے مزید کہا ہے کہ انتیس جون سے شروع ہونے والی کمیشن کی سماعت میں صرف انھی دلائل کی پذیرائی کی جائے گی،جو سوالنامے اور کمیشن کے ٹرمز اینڈ ریفرنس کے مطابق ہوں گے۔