Thursday, April 18, 2024

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، سپریم کورٹ کیلئے دو ایڈہاک ججز کی تقرری کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، سپریم کورٹ کیلئے دو ایڈہاک ججز کی تقرری کی سفارش
December 3, 2015
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے دو ایڈہاک ججز کی تقرری کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوا جس میں  سپریم کورٹ  کے لیے  دو  ایڈہاک ججز جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز خان اور جسٹس ریٹائرڈ خلجی عارف حسین کی تقرری کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق مستقل کرنے  اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشل ججز کے لیے محسن اختر کیانی اور اورنگزیب خان  کی تقرری کی سفارش کی گئی تاہم  ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے ایڈہاک ججزکیلئے اختلافی نوٹ دیا گیا ہے۔