Thursday, April 18, 2024

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، دو ججزکو مستقل جبکہ ایک کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، دو ججزکو مستقل جبکہ ایک کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی سفارش
November 28, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس محسن اختر کیانی کی مستقلی اور پشاور ہائی کورٹ کے لئیے محمد ایوب مروت کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز اور اٹارنی جنرل سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی مستقلی کی سفارش کی ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے لئے سیشن جج محمد مروت کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعیناتی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے سفارشات کو منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔