Saturday, April 27, 2024

جوڈیشل کمیشن نے حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان کمیشن بنانےکے معاہدے کی دستاویز طلب کرلی

جوڈیشل کمیشن نے حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان کمیشن بنانےکے معاہدے کی دستاویز طلب کرلی
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)انکوائری  کمیشن نے مزید تین حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز کے بیان ریکارڈ کر لئے ،کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان کمیشن بنانے کے معاہدے کی مفاہمتی دستاویز  بھی طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو تیس کے ریٹرننگ آفیسرانجم رضا نے کمیشن کو بتایا کہ چھاپے گئے اضافی بیلٹ پیپرز کو خزانے میں جمع کرا دیا تھا۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹ دو لاکھ نوے ہزار نو سو تیس تھے جبکہ تین لاکھ پینسٹھ ہزار سات سو بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ وہ  اگلے ہفتے کارروائی کو مکمل کرنا چاہتے ہیں جس پر حفیظ پیرزادہ نے تیاری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی جسے کمیشن نے قبول کر لیا،سماعت انتیس جون تک ملتوی کر دی گئی ۔