Saturday, April 27, 2024

جوڈیشل کمیشن نے تین سو صفحات پر مشتمل رپورٹ حکومت کو بھجوادی ،پی ٹی آئی کے تمام الزامات مسترد  : ذرائع

جوڈیشل کمیشن نے تین سو صفحات پر مشتمل رپورٹ حکومت کو بھجوادی ،پی ٹی آئی کے تمام الزامات مسترد  : ذرائع
July 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن نے 2013کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری  کی 300صفحات پر مشتمل رپورٹ حکومت کو بھجوادی ۔ تفصیلات کے مطابق 2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی طر ف  سےمبینہ دھاندلی کے الزام  کے بعد  انکوائری کیلئے قائم کیے گئے جوڈیشل کمیشن   نے ا پنی رپورٹ وزارت کا قانون کے حوالے کر دی ۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے تینوں الزامات کو مسترد کر دیا ۔ پی ٹی آئی  کی جانب سے 2013 ءکےعام انتخابات کے  حوالے سے 3 الزامات لگائے تھے، جس میں منظم دھاندلی ، شفاف انتخابات نہ ہونے اور عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔ لیکن جوڈیشل کمیشن نے تمام پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ تیار کرتےہوئے تحریک انصاف کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف اپنے کسی بھی الزام کو ثابت نہیں کر سکی جس کے باعث تحقیقات کے بعد اس رپورٹ کو تیار کر کے وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا ہے اور وزارت قانون یہ رپورٹ کل وزیر اعظم نواز شریف کو بھی بھجوا دے گی ۔