Wednesday, April 24, 2024

 جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر 14گواہوں کو 6مئی کو طلب کرلیا

 جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر 14گواہوں کو 6مئی کو طلب کرلیا
May 2, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر14 گواہوں کو چھ مئی کو طلب کرلیا،تمام افراد کوکمیشن میں پیش ہونے کے سمن بھی جاری کر دیئے گئے، دوسری جانب عمران خان نے مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی کمیشن نے 14 افراد کو 6 مئی کو طلبی  کے سمن جاری کر دیئے ہیں ،جن میں نجم سیٹھی، حامد میر، نبیل گبول اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین شامل ہیں۔ سابق چیف سیکریٹری پنجاب جاویدمحمود ۔اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری راو افتخار ، فافن کے سربراہ مدثر رضوی،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ،اور صوبائی پرنٹنگ کارپوریشن کے سربراہ اورپاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی کو بھی 6 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن  کے شواہد کا جائزہ لینے کے لیےعمران خان نے ٹاسک فورس اور وکلاء کی ٹیم کا اجلاس پیر کو طلب کرلیاہے۔ اجلاس شام پانچ بجے بنی گالہ میں طلب کیا گیا ، صدارت چیئرمین تحریک انصاف کریں گے ،ٹاسک فورس کے 8 ارکان، لیگل ٹیم اور عبدالحفیظ پیر زادہ کی ٹیم شریک ہوگی۔ اجلاس میں گواہوں کی فہرست کو محدود رکھنے اور دیگر امور پر غور ہوگا۔