Friday, April 26, 2024

جوڈیشل کمیشن : سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اور سینئر صحافی حامد میر پر جرح مکمل

جوڈیشل کمیشن : سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اور سینئر صحافی حامد میر پر جرح مکمل
June 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے قائم انکوائری کمیشن میں  حامد میر اور نجم سیٹھی پر جرح مکمل ہو گئی،الیکشن کمیشن کے گواہان پر آج جرح ہوئی، حفیظ پیرزادہ نے خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے معاملہ پر عمران خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی استدعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن کے اجلاس کے دوران  تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ وہ فارم پندرہ کی تصدیق کے لئے تھیلے کھلوانے کے حکم پر شکر گزارہیں، حامدمیر پر جرح کرتے ہوئے انھوں نے استفسار کیا کہ آپ نے الیکشن کے اختتام،تک دھاندلی کے حوالے سے کتنے پروگرام کیے ،، کیا پروگراموں میں ثبوت بھی فراہم کیے گئے ، ،حامد میر نے کہا کہ  ایک سے زیادہ مرتبہ پروگرام کئے،جن میں کہا کہ  چاروں صوبوں میں ہی نہیں بلکہ فاٹا میں بھی دھاندلی ہوئی ہے، فافن کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا تھا، کلپ نشر کیا جس میں فائرنگ ہورہی تھی چند خواتین سیکیورٹی فورسز سے مداخلت کرنے کا کہہ رہی تھیں۔ متحدہ دینی محاذ کے شاہ عبد العزیز پروگرام میں بیلٹ پیپرز کے ثبوتوں کا بیگ لیکر آئے تھے جس کو میں نے نشر کیا تھا، حامد میر نے ایک بیلٹ بک بھی کمیشن کے روبرو پیش کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن یا کسی نے واپسی کے لیے رابطہ نہیں کیا،حفیظ پیرزادہ نےحامد میر کے مختلف پرگراموں کے کلپ بھی ملٹی میڈیا پر دکھائے نجم سیٹھی پر جرح کرتے ہوئے حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ کیا الیکشن سے چند روز قبل سات یا نو مئی کو  پرٹننگ کے لیے الیکشن کمیشن نے آپ سے دو سو ورکرز مانگے،کیا پولنگ سے دس روز قبل بحیثیت  وزیراعلی بے اختیار ہونے کے حوالے سے  اپنے پروگرام میں کوئی بیان دیاتھا،نجم سیٹھی نے کہا کہ انھیں دو سو ورکرز مانگے جانے کے معاملہ کا علم نہیں، انھوں نے تسلیم کیا کہ  الیکشن سے چند روز قبل ان کے اختیارات نہ ہونے کے برابر رہ گئے تھے۔ ، نون  لیگ کے وکیل شاہد حامد  نے جرح  کے دوران پوچھا کہ کیا 1998 میں آپ گرفتار ہوئے،اور کیا بحیثیت نگران وزیر اعلٰی آپ نےالیکشن سے قبل سیاسی رہنمائوں سے رابطے کئے تھے۔ تو نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ نواز شریف کے دوسرے دور میں گرفتار ہوئے تھے، انتخابات سے قبل، چوہدری برادران، شریف برادران، جماعت اسلامی،پیپلز پارٹی اور عمران خان سے رابطے کر کے انتخابی عمل کے حوالے سےمشاورت کی تھی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ بھی کچھدستاویزات لائے ہیں مگر کوئی دیکھ نہیں رہا، جس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ فوٹو کاپیاں جمع کروا دیں ہم دیکھ لیں گے۔ حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی کی درخواست پرعمران خان کو  کمشن کے سامنے بطور گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ اس بارے میں درخواست دیں جائزہ لیں گے، کمیشن کا اجلاس کل دوپہر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔