Monday, May 6, 2024

جوڈیشل کمیشن انتخابات کو کالعدم قرار دے سکتا ہے، میرے ضمنی الیکشن میں آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا، معافی مانگے: جاوید ہاشمی

جوڈیشل کمیشن انتخابات کو کالعدم قرار دے سکتا ہے، میرے ضمنی الیکشن میں آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا، معافی مانگے: جاوید ہاشمی
May 7, 2015
ملتان (92نیوز) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کودونوں پارٹیوں نے تسلیم کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے پاس بلیک وارنٹ ہیں، وہ تمام انتخاب کو کالعدم قراردے سکتے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن وزیراعظم کو اس بارے میں رپورٹ پیش کریں گے، جوڈیشل کمیشن بااختیار ہے، میں سمجھتا ہوں کہ2013ءکے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی نظر نہیں آئی، کہیں اکادکا کوئی ہوئی ہو تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ عمران خان کی خواہش تھی کہ اس میں تبدیلیاں لائی جائیں اور خامیاں درست کی جائےں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سارے سیاستدان کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے، میرے ضمنی الیکشن میں آئی ایس آئی کا ہاتھ تھا، میں نے اسے قبول کیا ہے، آئی ایس آئی مجھ سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق رجوانہ کو گورنر بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔