Saturday, May 18, 2024

جوڈیشل کمیشن: الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15حاصل کرنے کیلئے جمعہ تک مہلت

جوڈیشل کمیشن: الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15حاصل کرنے کیلئے جمعہ تک مہلت
May 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم پندرہ حاصل کرنے کیلئے جمعہ تک کی مہلت دے دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتخابی ریکارڈ کو محفوظ رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ریٹرننگ افسروں کی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن کے اجلاس میں الیکشن کمیشن نے فارم پندرہ کے حوالے سے جواب جمع کرایا، وکیل الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ  جمعہ تک تمام حلقوں کے فارم پندرہ بھی الیکشن کمیشن کو موصول ہوجائیں گے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے پاس فارم پندرہ کا ریکارڈ ہی نہیں، قانون کے مطابق انتخابی مواد الیکشن کمیشن کے پاس واپس آنا چاہئے تھا۔