Wednesday, April 24, 2024

جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی

جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی
April 2, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جوڈیشل کمیشن کے قیام کے آرڈیننس کیلئے وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے وزارت قانون کے ذریعے سمری وزیر اعظم کو بھجوائی ہے ۔ وزیر اعظم سمری کی بنیاد پر صدر مملک کو آرڈیننس کے اجرا کیلئے ایڈوائس بھیجیں گے۔ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملک کی جانب سے آج ہی آرڈیننس کے اجرا کا امکان ہے۔ حکومت کو چھ اپریل کو شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس سے قبل آرڈیننس کا اجرا کرنا ہے۔