Friday, April 19, 2024

جوڈیشل کمیشن آئین سے متصادم نہیں ہے:اعتزازاحسن

جوڈیشل کمیشن آئین سے متصادم نہیں ہے:اعتزازاحسن
April 4, 2015
سکھر(ویب ڈیسک)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چو ہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطا لبے پر قائم ہو نے وا لاجو ڈیشل کمیشن آئین سے متصادم ہے یا نہیں اس کا فیصلہ سپریم کو رٹ کر ے گی کیو نکہ میں سمجھتا ہوں کہ اسے چیلنج ضرورکیا جا ئے گا تاہم میری نظر میں یہ آئین سے متصادم نہیں ہے۔ گڑھی خدابخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ پر میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزیدکہا کہ جو ڈیشل کمیشن کو ئی عدالتی فیصلہ نہیں دے سکے گا وہ صرف اور صرف تجو یز اور رپورٹ دے گااگر اس میں دھا ندلی ثابت ہو تی ہے تووزیر اعظم معا ہدے کے تحت اسمبلی تحلیل کر نے کے پابند ہو نگے تاہم اس کو فیصلہ کسی ایم این اے یا ایم اپی اے کی سیٹ پراثر انداز نہیں ہو گا۔ پیپلزپارٹی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر کی وارث جما عت ہے وہ سعودی عرب فوج بھیجنے کے با رے میں جو بھی فیصلہ کر ے گی وہ ملک اور قوم کے اعلیٰ ترین مفاد اور استحکام کے لیے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کرئے کہ ملک کو کسی پرائی آگ سے محفوظ رکھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں میں چیلنجز سے نمٹنے کی صلا حیت نہیں ہے وہ اپنے ذا تی اور خا ندانی مفا دات کو ملکی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کے معا ملے پر بلا یا جا نے وا لا پا رلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک دن کا نہیں ہو نا چاہیئے اس پر مو جودہ صو رتحال پر سیر حا صل بحث ہو نی چاہیئے ۔ حکو مت بھی اس میں اپنے تجزیئے پر پا رلیمنٹ کو بریفنگ دے۔