Friday, March 29, 2024

جوڈیشل کمشن رپورٹ آنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگ لیں : احسن اقبال

جوڈیشل کمشن رپورٹ آنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگ لیں : احسن اقبال
July 23, 2015
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے تحریک انصاف کے الزامات عدالتی کمیشن نے مسترد کر دیئے۔ عمران خان جمہوری طرزعمل دکھاتے ہوئے قوم سے معافی مانگیں۔ سیاسی قیادت کواب ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کو حق کی فتح قرار دے دیا اور کہا کہ عمران خان جمہوری طرزعمل دکھاتے ہوئے ذمہ داری قبول کریں۔ اللہ کا شکر ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے پی ٹی آئی کے 2013ءکے انتخابات پر لگائے گئے تینوں الزامات مسترد کر دیئے ہیں، بالآخر سچ کی جیت ہوئی۔ دھاندلی کے نام پردھرنا ڈرامہ کر کے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔ اب جمہوری طرزعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے پر عمران خان کو ذمہ داری قبول کرنا چاہیے تاہم یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ سیاسی قیادت کو اب ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ دھرنے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔