Friday, April 19, 2024

جوڈیشل مارشل لا کا آئین میں کوئی وجود نہیں ، چیف جسٹس

جوڈیشل مارشل لا کا آئین میں کوئی وجود نہیں ، چیف جسٹس
April 21, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس نے واضح کر دیا کہ قائد اعظم کے ملک میں صرف جمہوریت رہے گی ، جوڈیشل مارشل لا کا آئین میں کوئی وجود نہیں۔ ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کس چیز کا مارشل لا، کون لگائے گا مارشل لا، عدلیہ مکمل آزاد ہے، ہم ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس نےحکمرانوں کو نصحیت کی کہ ووٹ کی عزت  لوگوں کی خدمت میں ہے۔ اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت زار پر چیف جسٹس کو جلال آ گیا۔ چیف جسٹس برہم ہوئے اور  بولے کہ ہمارے فنڈز کا پیسہ آخر کہاں خرچ ہوتا ہے، تعلیمی ادارے بنانے کی بجائے انہیں تباہ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے پرانے قوانین پر بات کرتے ہوئے کہا پرانے قوانین کے مطابق کیسے تیز انصاف ہو سکتا ہے، انصاف کمپیوٹرسے نہیں ہونا،جدید تقاضوں کے مطابق ہونا ہے۔