Thursday, April 18, 2024

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم آج اپنا آخری گروپ میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم آج اپنا آخری گروپ میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی
November 28, 2021 ویب ڈیسک

بھبنسور (92 نیوز) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم آج اپنا آخری گروپ میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی جونئیر ہاکی ٹیم اپنے آخری گروپ میچ میں آج ارجنٹینا کے خلاف مد مقابل ہو گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے جن میں ایک میں ناکامی اور دوسرے میں کامیابی حاصل کی،،گزشتہ روز قومی ٹیم نے مصر کو تین ،ایک سے شکست دی۔

پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں جرمنی نے پانچ دوسے ہرایا تھا۔