Saturday, April 20, 2024

جونیئر ایشیا کپ: ہاکی کیمپ کیلئے 36کھلاڑی طلب

جونیئر ایشیا کپ: ہاکی کیمپ کیلئے 36کھلاڑی طلب
October 24, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کیلئے کیمپ میں36 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں اچھا کھیل پیش کر کے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 6 گول کیپر، 4 فل بیکس، 9 ہالف اور 17 فارورڈز کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان پر عزم ہیں کہ قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ایشیا کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا ٹارگٹ حاصل کر لے گی تاکہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر جائے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کا 5 روزہ کیمپ 25 اکتوبر سے جوہر ہاکی سٹیدیم لاہور میں شروع ہو گا جبکہ ایشیا کپ ملائیشیا میں 14 سے 22 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو اپنے پول میں بنگلہ دیش ، عمان اور کوریا کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے جس کے بعد ناک آﺅٹ راﺅنڈ شروع ہو جائے گا۔