Friday, March 29, 2024

جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان

جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان
November 1, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کر دیا۔ عماد شکیل بٹ کو کپتان جبکہ دلبر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ طلال خالد اور علی حیدر گول کیپر ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں مبشر علی، آصف مشتاق، ابوبکر، جنید کمال، عدنان، قاسم، فیضان، شان ارشاد، اظفر یعقوب، سہیل ریاض، عتیق،بلال قادر ، عدنان انور اور محسن صابر شامل ہیں جبکہ سات کھلاڑیوں کو بطور ریزرو کھلاڑی رکھا گیا ہے۔ ا ن میں حافظ علی اومیر، شاہ فیصل، زاہد اللہ، نوید ، رضوان، سکندر مصطفے اور فہد اللہ شامل ہیں۔ جونیئر ایشیا کپ ملائیشیا میں چودہ سے بائیس نومبرتک کھیلا جائے گا۔